ہنگری کا 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان، کئی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ہنگری نے 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے ہم منصب کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا، ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے، پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کرتا ہے، ہنگری نے پاکستان کی صنعتی شعبے میں خدمات انجام دی ہیں، ہنگری کی مدد سے پاکستان میں تجارت اور صنعت کے شعبے میں 100 سے زائد افراد نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور صنعت کو مزید تقویت دینا شامل ہے، دونوں ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی، افغانستان سے درپیش مسائل سے ہنگری کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا، اس وقت پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جس سے متعلق اپنے ہم منصب کو بتایا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سفارتی سطح پر ملاقاتوں کا بھی تذکرہ کیا گیا، اس معاملے پر ہنگری نے مثبت جواب دیا۔

اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ہنگری کی جانب سے 400 پاکستانی طلبا کو فل اسکالر شپ دی جائے گی، ابھی تک پاکستان کی طرف سے 1700 کے قریب طلبا کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کو 60 سال مکمل ہو چکے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صنعت اور دیگر شعبوں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ہنگری کے درمیان بہت سی چیزیں یکساں ہیں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی لحاظ سے بھی بہت چیزیں مشترک ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہم پاکستان کے ساتھ اس کوشش میں شامل ہیں کہ خطے میں امن کی صورتحال برقرار رہے، ہم پاکستان کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے اچھے دوست کی طرح دیکھتے ہیں، اس وقت یوکرین اور روس کے درمیان جو جنگ ہے، ہنگری اور پاکستان اس خطے میں بھی امن کے خواہاں ہیں، کچھ یورپی ممالک نہیں چاہتے یوکرین اور روس کے درمیان جو جنگ ہے وہ ختم ہو۔

مشہور خبریں۔

"صومالی لینڈ” کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے کے لیے اسرائیل کے محرکات کا تجزیہ

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے میں

تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر 

?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

فلسطین اور صیہونی کشیدگی کے بارے میں مصر کا بیان

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونیوں  اور فلسطینیوں کے

طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار

?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

فوجی آپریشن کے آغاز سے یوکرین کے 15 لاکھ اہلکار ہلاک یا زخمی: روس

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا

یمنی ڈرونز اسرائیل کے لیے نیا خطرہ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع بشمول معاشی اخبار گلوبس اور اسرائیلی فوج کے سابق

وزراء نے لیا ویڈو اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

?️ 13 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2018 کے سینٹ انتخابات کا ویڈیو اسکینڈل سامنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے