?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ہندو جم خانہ ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ کیا ہے کہ آپ اس عمارت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہندو جم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران خوشگوار موڈ میں مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل بڑا مسئلہ ہے، ہمارے ’لائٹ کمنٹس‘ بھی خبر بن جاتےہیں۔
سماعت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز دی کہ کمشنر کراچی سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین حکومت سندھ کے حوالے کر دیں۔
رکن اسمبلی کی اس تجویز پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ اس پر رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وہاں عوام نہیں جاتے، اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو؟
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ گورنر ہاؤس کے باہر احاطہ دیکھ لیں جا کر، کیا حال ہے، دنیا کا کوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر کنٹینر لگے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہو گی، ہمیں ہندو کمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے رمیش کمار سے استفسار کیا کہ آج کل آپ کی پارٹی کون سی ہے؟ رمیش کمار نے جواب دیا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پارٹی بدلتے رہتے ہیں، جہاں بھی ہوں ایک پارٹی میں رہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تو ہندو جیم خانہ کی جگہ نہیں دیں گے، کل آپ کچھ اور بنا دیں گے۔
خیال رہے کہ 2014 میں شری رتھیشور ماہا دیو ویلفیئرنے ایڈووکیٹ نیل کیشو کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ ورثے کی عمارت کراچی کی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہے اور تقسیم سے پہلے جمخانہ عمارت ہندوؤں کی سماجی اور مذہبی رسومات کے لیے قائم کی گئی تھی لیکن تقسیم کے بعد حکومت نے اسے متروکہ وقف املاک کی تحویل میں لے لیا۔
مشہور خبریں۔
روسی گیس کی سپلائی منقطع ہونے سے یورپ کے گھٹنے ٹیکنے کا امکان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے روس کی جانب
ستمبر
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے
اکتوبر
ہم صیہونی فوجیوں کی لاشیں پہاڑوں پر ڈال دیں گے: سرایا القدس
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ پر حملہ کرنے
اگست
مقتدیٰ صدر کا عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے
اگست
پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرنیا ہدایت نامہ جاری
?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر
ستمبر
نیتن یاہو سیاسی اور نظریاتی وجوہات کی بنا پر جنگ روکنا نہیں چاہتے
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد
جون
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
یونیفل کے ذریعے لبنان کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: ایسے میں جب لبنانی حکومت نے امریکی حکم نامے کے
اگست