ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے

وزیر اعظم عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں روز اپنی زندگی کا تنقیدی جائزہ لیتاہوں،میں نے اپنی زندگی میں بہت دیرسےنبی ﷺکی زندگی کامطالعہ کیا، ہم جن کورول ماڈل سمجھتےہیں ان کوتباہی کی طرف جاتےدیکھا، انسان کےپاس ہمیشہ 2 ہی راستےہوتےہیں،ایک ناجائز دولت کمانے اور دوسرا نبی ﷺکی سیرت پر چلنا ہے، اللہ ہمیں حکم دیتاہےنبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھو۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول سب مناتے ہیں لیکن نبی ﷺکی زندگی پرعمل نہیں کرتے، حضرت محمدﷺ رحمت اللعالمین تھے، رحمت المسلمین نہیں، حضرت محمدﷺ دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرچلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی دنیاکوبتائےگی اسلام کیا ہے، بچوں کواپنےکلچرسےمتعرف کرانےکیلئےکارٹون سیریز متعارف کرائی جائیں گی، اتھارٹی کا ایک ممبر میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر نظر رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری والدہ نے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کے لیے دعا مانگنے کی تلقین کی، میں نے اللہ سے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ جیسا میں آج ہوں ویساپہلےکبھی نہیں تھا، آج دیکھ رہا ہوں موجودہ دورمیں نوجوان نسل انتہائی دباؤکاشکار ہے، میں آج نئی نسل سے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نےمجھےہمیشہ سیدھے راستے پر چلنےکیلئے دعامانگنےکا کہا، میں نے نماز میں ایک ہی چیز مانگی کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلائے۔

مشہور خبریں۔

تم سائے سے کھیلتے ہو، ہم خود سایہ ہیں؛ہیکر گروپ کی صہیونی ریاست کو وارننگ

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:معروف ہیکر گروپ حنظلہ نے اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ

یمن بنا اسرائیل کے لیے ایک بڑا مسئلہ

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اخبار معاریو نے اپنے ایک مضمون میں

شہباز شرریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں

امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف

غزہ جنگ صیہونی حکومت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے اتوار کی شام حکومت

غزہ میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: Lula Dasliwa نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے

سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے

غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے میں

?️ 29 اگست 2025غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے