?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ،نومبر دورہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں، آئندہ3ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ،نومبر دورہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی ، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، اپوزیشن عدم اعتماد لاناچاہتی ہے تو ضرور لائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں ، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہےہیں۔کے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کےبلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔چین اور امریکا سے تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے
نومبر
حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کیوں کی ہے؟؛علی محمد خان کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد
جون
پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے پاکستانی شہر
مارچ
مسئلہ تائیوان پر ہریس اور ٹرمپ کا ممکنہ موقف کیا ہوگا؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہوتے ہوئے ہریس اور ٹرمپ کے
نومبر
حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد
?️ 19 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں قانونی مقدمے
جون
ابھی تک ہم نے اپنے سپرسونک ہتھیار استعمال نہیں کیا ہے: پیوٹن
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں: صدر نے اتوار کو کہا کہ روس نے ابھی تک
مارچ
کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد
اپریل
آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنی دوسری
مارچ