سچ خبریں: جمعرات کو عراقی صوبے بصرہ میں ایک اور امریکی فوجی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اب تک کسی گروپ نے بصرہ صوبے میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
حال ہی میں ذی قار اور الانبار صوبوں میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کے راستے میں سڑک کے کنارے کئی بم پھٹے۔
حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی لاجسٹک قافلوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہےتاہم امریکی جلد از جلد ملک چھوڑنے کی عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرنے سے گریز کرتے رہتے ہیں۔