ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تقرر کے قواعد کی منظوری کے فوری بعد ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کے لیے اراکین سے نامزدگی طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں مجموعی طور پر 38 خالی اسامیوں کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے لیے 12، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 4، لاہور ہائی کورٹ کے لیے 10، پشاور ہائی کورٹ کے لیے 9 اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے 3 سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے ارکان کو مطلع کیا ہے کہ قواعد ساز کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ فارم پر ان کی نامزدگیاں 3 جنوری 2025 تک اس کے سیکریٹریٹ تک پہنچنی چاہئیں، کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس کا سیکریٹریٹ ہارڈ کاپی میں نامزدگیاں قبول نہیں کرے گا۔

کمیشن پہلے ہی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (ججز کے تقرر) رولز 2024 کو گزٹ میں نوٹیفائی کر چکا ہے تاکہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تقرر کے لیے تشخیص، تقویم اور فٹنس کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔

21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن نے مجوزہ رولز کی کچھ ترامیم کے ساتھ منظوری دی تھی، کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیشن کے مسلسل دو اجلاسوں کی صدارت کی تھی، جسے 26ویں ترمیم کے تحت دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا۔

دریں اثنا، سپریم کورٹ کے 13 نومبر 2024 کے خط (ایف 6/ ایم آئی ایس سی / پنشن / 2018-ایس سی پی) کی روشنی میں صدارتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کے سپیریئر جوڈیشل الاؤنس پر یکم جولائی 2024 سے نظر ثانی کردی گئی ہے۔

اس نظر ثانی کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس اور ججز کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اے جی پی آر اسلام آباد کے دفتر نے نومبر 2024 سے تمام 84 پنشنرز کی پنشن پر نظر ثانی کی ہے جن میں 12 سابق چیف جسٹس، 38 سابق ججز، چیف جسٹس/ ججز کی 24 بیوائیں، 9 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری رہائش فراہم نہ کرنے کی صورت میں سپریم کورٹ کے جج کے گھر کا کرایہ 68 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ہے، حکومت ججز کی رہائش گاہ کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

اسی طرح سپیریئر جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار 40 روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار

?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)

تل ابیب یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کا محتاج

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جنگ کے سابق وزیر اویگڈور لائبرمین نے یمن کی اسرائیل

وزیر خزانہ نے  پاکستان کو کئی دیگر ممالک سے سستا قرار دے دیا

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور

امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: صدر مملکت

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن

حلب کی انتظامیہ کو لے کر دہشت گردوں کے درمیان لڑائی، اہم رہنما ہلاک

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے

اسرائیل کے ساتھ جنگ کس مرحلے میں ہے؟عالمی عربی اخبارات کی سرخیاں

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ اور شہید یحییٰ السنوار

پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی

?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  کے امدادی پیکج کا حصول

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے