?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم سرما میں گیس کی طلب میں اضافے کے پیشِ نظر پاکستان کو گزشتہ روز 2 اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی فراہمی کے لیے 3 بولیاں موصول ہوگئیں جو کہ موجودہ اسپاٹ مارکیٹ کے حساب سے نمایاں طور پر زیادہ قیمت پر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر پیٹرولیم محمد علی نے بعدازاں شام کو اعلان کیا کہ حکومت نے ملکی گیس کی پیداوار میں کمی کے بعد سردیوں میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے 2 سب سے کم تخمینہ شدہ بولیوں کو قبول کر لیا ہے تاکہ لوڈ مینجمنٹ کو اسی سطح پر برقرار رکھا جا سکے جو کہ گزشتہ برس موسم سرما میں تھی۔
ستمبر میں ایک بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے گزشتہ روز دوپہر کو مقرر کردہ بولی کی آخری تاریخ کے ساتھ دسمبر کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں ڈیلیوری کے لیے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولی مانگی تھی، جواب میں 2 ٹریڈرز نے 3 بولیاں دی تھیں۔
ایل این جی ٹریڈر ’ٹرافیگورا لمیٹڈ‘ نے 7-8 دسمبر اور 13-14 دسمبر کی ڈیلیوری ونڈوز کے لیے بالترتیب 18.39 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) اور 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی 2 بولیاں لگائیں، دوسری جانب ’وٹول بحرین‘ نے 7-8 دسمبر کی ڈیلیوری ونڈو کے لیے 15.97 فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی کی قیمت پیش کی۔
لہٰذا بولی کمیٹی نے 7-8 دسمبر کے لیے ’وٹول بحرین‘ کی 15.97 فی ایم ایم بی ٹی یو بولی اور 13-14 دسمبر کی ڈیلیوری ونڈو کے لیے ’ٹرافیگورا لمیٹڈ‘ کی 19.39 فی ایم ایم بی ٹی یو بولی کو سب سے کم تخمینہ شدہ بولی قرار دیا۔
نہ صرف ’ٹرافیگورا لمیٹڈ‘ کی بولیاں کافی مہنگی ہیں بلکہ ’وٹول بحرین‘ کی 15.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم قیمت کی بولی بھی قطر گیس کے دوسرے طویل مدتی معاہدے کی قیمت سے تقریباً دوگنی ہے اور 900 ملین کیوبک فٹ فی دن (ایم ایم سی ایف ڈی) سپلائی کرنے والے موجودہ 9 ایل این جی کارگوز کی اوسط باسکٹ پرائس سے 60 فیصد زیادہ ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’وٹول بحرین‘ نے 2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زیادہ کی بولی لگائی تھی جو کہ عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ ریٹ سے تقریباً 13 فیصد زیادہ تھی، اس کی وجہ بظاہر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اور ’رسک فیکٹر‘ ہے۔
حالیہ مہینوں میں اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی سپلائی بحال اور اس کی قیمت نمایاں کمی کے ساتھ یوکرین جنگ سے پہلے والی سطح پر آئی جس کی وجہ سے پی ایل ایل نے موسم سرما میں گیس کی قلت کے پیش نظر بولیوں کے حصول کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستان کی منفی کریڈٹ ریٹنگ اور یورپ کی موسم سرما کے لیے توانائی کی ضروریات کے سبب ایل این جی ٹریڈرز کو نمایاں طور پر زیادہ قیمت پر کارگو آفر کرنے کا موقع مل گیا۔


مشہور خبریں۔
مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، پہلی بار وزیر خارجہ شامل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی
مارچ
مقبوضہ جموں وکشمیر: گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 28سو سے زائد نوجوان گرفتار
?️ 8 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
نابلس میں شہادت کے مقام پر آج تین فلسطینی شہداء کی تصویروں کی بارش ہوئی
?️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ مسلح
مارچ
شہباز شریف سے تلخ کلامی، مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر
دسمبر
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی
حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات
اگست
کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش
اگست