?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب میں شدید بارشی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنا چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام تقریات اور مصروفیات شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے، تمام ریسکیو ٹیمیں سیلاب کی شدید صورتحال کے باعث بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا مگر اس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے عوام سے اپیل ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ایسے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں جان کا خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں میں عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی، بحیثیت گورنر پنجاب خود سیلابی علاقوں میں جاکر نقصانات کا جائزہ لے رہا ہوں۔
مشہور خبریں۔
ممنوعہ فندنگ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
?️ 10 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں
اگست
ایک سال میں بی بی سی کے خلاف لاکھوں عوامی شکایات
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو
جولائی
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک جانسن کو
جنوری
امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی
جنوری
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر
ڈالر کی اونچی اڑان جاری
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
ستمبر
اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نا ہوسکا
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف
مئی