گورنرپنجاب نے نئے وزیراعلیٰ سےحلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

?️

لاہور(سچ خبریں)نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق گورنر پنجاب نے وضاحت جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنرپنجاب نے نئے وزیراعلیٰ سےحلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ، اس کے علاوہ گورنر پنجاب آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے جس کے لیے گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کیلئے آج دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے۔
قبل ازیں خبر آئی تھی کہ نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج رات ہوگی ، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی جہاں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ رات 8 بجے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔دوسری طرف تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، پنجاب کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی روایت قائم کر دی، پنجاب کی تاریخ میں کبھی پولیس اسمبلی ہال میں داخل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فوٹوگرافر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا, وہ شدید زخمی ہیں، اسمبلی گیلری کبھی آئینی نہیں ہوتی وہاں ووٹنگ کرائی گئی، وزیراعلیٰ انتخابی عمل نہیں مانتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت ویسے ہی سوموٹو لےگی جیسے لیا گیا تھا، عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اب اتوار کو بھی عدالت کھول لیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہبازشریف 197 ووٹوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں، جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا ، اس سے قبل شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ، اسپیکر نے ووٹنگ سے قبل ایوان کے تمام دروازے بند کرا دیے تھے تاہم تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا تھا اور تمام ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

دشمن سجمھوتے کے پیچھے رہے اور ہم نے کیا کیا؛فلسطینی کمانڈر کا انکشاف

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ کے کمانڈر نے غزہ

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے ساتھ کیا کیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کی زبانی

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی

یورپی یونین یوکرین کی حمایت کے بیان کو اپنانے میں ناکام 

?️ 27 جون 2025 سچ خبریں: برسلز کے اجلاس کے بعد، یورپی یونین یوکرین کے حوالے

تل ابیب کے خلاف یمنی فورسز کا منفرد آپریشن

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر آج صبح

حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے

عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو

یوکرین کے ماریوپول شہر پر روس کا مکمل کنٹرول

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، دریائے گنگا میں ہر طرف لاشوں کا ڈھیر، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

?️ 11 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے