?️
گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس نے عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے کے لیے فیصل آباد گئے لیکن رانا ثنا اللہ نہیں مل سکے۔
رانا ثناء کے وکلا کی طرف سے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے گوجرانوالہ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں عدالت نے رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے 28 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی سابقہ حکومت پنجاب نے 2021 اپریل اور جنوری 2022 میں عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔
ایف آئی آر میں رانا ثنااللہ کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جو ’جیو ٹی وی‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ پر نشر ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان کا مقصد عدلیہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر اور ملک کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، ان کا مقصد سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض کی ادائیگی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے روکنا تھا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کی تقاریر نے عدلیہ، بیوروکریسی، پولیس، انتظامیہ اور قوم میں خوف و ہراس پھیلایا اور استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان کی تحقیقات کی جائیں اور انہیں سزا دی جائے تاکہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف بولنے والے دوسرے شہریوں کے لیے ایک مثال بن سکے۔


مشہور خبریں۔
دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل ایمنسٹی
?️ 29 نومبر 2025 دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل
نومبر
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 2فیصد کمی
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
ستمبر
مسائل کا حل سیاسی بیٹھک ہی ہے، بہت ہوگیا، اب پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
صیہونی حکومت تیونس ساتھ کیوں سمجھوتا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی البنا الوطنی تحریک کے سربراہ عبدالقادر بن قرینہ نے
اگست
تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے
?️ 8 جنوری 2026 تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے
جنوری
زیلنسکی نے یوکرین کے کئی دیگر اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز
جولائی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان
?️ 11 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے
فروری
برطانوی جنرل نے روس اور یورپ کی جنگ سے کیا خبردار
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:برطانوی اخبار تیلی گراف نے برطانیہ کے جنرل مائیک ایلوس
مئی