?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے کے لوگوں کے کردار کے بغیر کوئی بھی ترقی بے معنی ہے۔ حکومت، گوادر میں پاور سپلائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت، گوادر میں پاور سپلائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ مکران کو نیشنل گرڈ کے منسلک کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ٹاسک دیا ہے کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پہلے ہی ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر چکی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ 2023 تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد گوادر نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کر سکے گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے گوادر کے 3 ہزار 200 گھروں کو سولر پینل فراہم کیے جائیں گے، یہ منصوبہ آئندہ سال مارچ میں شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شادی اور سواد ڈیم مکمل ہونے کے بعد پانی کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پالیا جائے گا جبکہ حکومت، گوادر ٹاؤن کی پرانی آبادیوں کو پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ چین نے گوادر میں 2 ووکیشنل سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں مقامی نوجوان مختلف ہنر کی تربیت حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین، گوادر میں 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنا رہا ہے اور منصوبے پر 20 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت ملتوی؛لفظ الگ مطلب الگ
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر
جون
وزیراعظم نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگادی، ملک مخالف پروپیگنڈے کے خاتمے کا عزم
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور
ستمبر
سید حسن نصراللہ کی شہادت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید
ستمبر
صہیونیوں کی غزہ کے شہریوں کو انڈونیشیا منتقل کرنے کی سازش
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے
مارچ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا
?️ 21 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم
مارچ
وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
اکتوبر
مغربی کنارے میں ایک اور جنین
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی
اگست