?️
کراچی (سچ خبریں) چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کا حادثہ بہت بڑا ہے، کولنگ پراسیس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ فائر فائٹنگ اور ریسکیو کا عمل جاری ہے، پلازے میں تقریباً 2 ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، ہمیں رات 10 بجکر 27 منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، پورے کراچی سے 14 گاڑیاں، 3ا سنارکل اور 2 باؤزر یہاں پہنچے۔ ہمایوں خان نے واضح کیا کہ ہم نے آگ پر کافی حد تک قابو پالیا تھا، پھر پلازے کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوا جس میں ایک فائر فائٹر بھی ملبے تلے دب گیا، کولنگ کے پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں، اطلاع ملنے کے بعد 2 منٹ کے اندر آگ بجھانے والی گاڑی روانہ کرد ی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ حادثہ بڑا ہے، لہٰذا اس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا، یہ پورا شاپنگ پلازہ پونے دو ایکڑ پر محیط ہے، ہمارا ایک فائر فائٹر لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے اندر موجود تھا، ہمارے ایک فائر فائٹر نے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ کی نوعیت دیکھ کر ہی اس کو تیسرے درجے کی ڈکلیئر کردیا تھا، ہم اپنے فائر فائٹر کو بھی ریکور کررہے ہیں، پوری رات آگ کی مانیٹرنگ کرتے رہے، یہاں سے آدھے سے زیادہ لوگ چلے گئے، فائر بریگیڈ اب تک یہاں موجود ہے۔
چیف فائر آفیسر نے کہا کہ کوشش ہے آگ کی آخری چنگاری کو ٹھنڈا کریں، آگ بجھانے کے بعد آڈٹ ہوگا اور تمام چیزیں سامنے آئیں گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز کی تفصیلات
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے پہلی بار صہیونی رجیم کے چینل 12 کے
ستمبر
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
صہیونی وزیر کو ویزا جاری کرنے میں امریکہ کی ہچکچاہٹ
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:Axios نیوز ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا حوالہ
مارچ
امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ ایٹمی تجربات کا دوبارہ آغاز امن کی ضمانت ہے
?️ 1 نومبر 2025امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ ایٹمی تجربات کا دوبارہ آغاز امن کی
نومبر
منظم شیطانی مافیا(9)یمن میں مداخلت، جنگ اور انسانیت کے خلاف جرائم
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:یمن پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ریاض کے مختلف ذرائع
فروری
پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن؛ سرحد پار سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار، کئی انکشافات سامنے آگئے
?️ 6 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن کے دوران سرحد
مارچ
عبرانی میڈیا: ایرانی جاسوس اسرائیلی نیوکلیئر سائنسدان کی گاڑی میں گھس گئے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
نومبر
کراچی: دفعہ 144 کے باوجود رواداری مارچ اور ٹی ایل پی احتجاج، 600 افراد کے خلاف مقدمہ درج
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس نے اتوار کو احتجاج کے دوران دفعہ
اکتوبر