گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاس پاکستان کو مزید ‘گرے لسٹ’ میں رکھنے کا کوئی جواز ہیں ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے، ٹاسک فورس کے حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کر چکا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں 27 ایکشن آئٹمز دیے گئے جن میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں جبکہ ستائیسویں نکتے پر بھی بھرپور کام ہو چکا ہے۔

اس صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، لیکن اگر پاکستان پر محض ایک تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے تاہم دیکھتے ہیں کہ پلینری اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے’۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘بھارت اس فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیے’۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہوگا، پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے اور دیگر ممالک کو اعتماد میں لیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سطح پر مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے کیے اور جو قانون سازی درکار تھی وہ ہم نے کی’۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا، ہماری حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں جاچکا تھا، تاہم ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، آج دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات پاکستان میں پہلے کسی حکومت نے نہیں اٹھائے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میری نظر میں پاکستان ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر چکا ہے، وزارت خارجہ اپنا واضح موقف پیش کر چکی ہے اور بہت سے ممالک پاکستان کے موقف کو تسلیم بھی کر چکے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آجائے’۔

مشہور خبریں۔

ہمارے پاس دشمنوں سے نمٹنے کے لیے کافی بمبار طیارے ہیں: پینٹاگون

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے دعویٰ

یمن میں امریکہ مخالف مارچ

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 125 بیسز پوائنٹس

تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے: فواد چوہدری

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرا سیمی فائنل

عراق میں ترک افواج کی تعداد سے لے کر آنکارا کے خلاف فیصلے کرنے تک

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   شفق نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے

پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان عالمی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مشرق

شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش

امریکی سینیٹ میں بھی غزہ کی حمایت

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے 25 ڈیموکریٹک ارکان نے امریکی صدر کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے