گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے جے یوآئی ف نے پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جمعیت علمائے اسلام ف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے ابھی باضابطہ کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا، تاہم گرینڈ الائنس میں شرکت کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ف نے پی ٹی آئی کو شرائط سے آگاہ کیا ہے، اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے جے یو آئی کی متعدد شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں، جس کے باعث پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر اب اس معاملے پر عمران خان سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان جمعیت علماء اسلام ف حافظ حمداللہ کہتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور بار بار ہرزہ سرائی کرکے مثبت ماحول کو خراب کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو واضح کرنا چاہیئے کہ گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں؟ کیوں کہ ایک طرف تو اسد قیصر اور پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کیلئے رابطے میں ہیں اور دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق زبان درازی پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی قیادت ارکان کی بات چیت پرنظررکھے تاکہ مذاکرات کا مثبت ماحول برقراررہے، بصورت دیگر ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

اسی معاملے پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی، یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دو بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے، بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ ان ہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین کے آسمان پر ہدہد ڈرون پرواز کرتے ہوئے

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین اور اسی دوران اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

?️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

امریکہ یمن میں ہتھیار بھیج رہا ہے: انصار اللہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین

روس اور چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا کیا خیرمقدم

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اس سلسلے میں دونوں ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان

دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی

پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ رابطہ کرنا شروع کر دیا

?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب

امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے اہم قدم اٹھالیا

?️ 12 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے