?️
پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت جو پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، اس سے ملک چلانے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے ملک اور رک جائے گا۔
پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے کے بعد پشاور میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ رات جو کچھ بھی ہوا اس سے کارکنان کے جوش و ولولے میں مزید اضافہ ہوا ہے‘۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آپ طاقت کا استعمال پاکستان کو روکنے کے لیے کر سکتے ہیں چلانے کے لیے نہیں کر سکتے اور ہم پنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ’ہراساں اور گرفتار‘ کرنے کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں موجود پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو کہا کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ’چھپ‘ جائیں یا اگر آپ اپنے رشتہ داروں کے گھر جاسکتے ہیں تو وہاں چلے جائیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ کارکنان اور رہنما پبلک ٹرانسپورٹ یا کسی اور ذریعے کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اگر آپ کو راستے میں مشکلات کا سامنا ہے تو سری نگر ہائی وے سے منسلک ہر روڈ، ہر گلی اور چوک کا رخ کریں، جو بھی ہوجائے لانگ مارچ کا پروگرام برقرار رہے گا‘۔
انہوں نے زور دیا کہ مارچ اب صرف پی ٹی آئی کی حد تک محدود نہیں ہے یہ قومی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل 25 مارچ کو پشاور سےریلی کی قیادت کریں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے۔
انہوں نے عزم کیا کہ ’اگر انہوں نے مزاحمتیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنا رخ دارالحکومت کی طرف موڑ لیں گے‘۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کبھی ایسی پالیسی نہیں رہی کہ تشدد کو یا تصادم کو فروغ دیا جائے، ہمارے تمام تر سیاسی سرگرمیاں پُرامن ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جلسے و جلوس کیے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی لیکن کبھی تشدد اور تصادم کی خبریں موصول نہیں ہوئیں۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کہ ہم جنگ کے لیے اسلام آباد کا رخ نہیں کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ’ہم یہاں حکومت کو قانونی، آئینی اور جمہوری راستہ دکھانے جارہے ہیں، کیونکہ ملک کا سیاسی نظام اپاہج ہوچکا ہے، معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور حکومت فیصلہ لینے کے قابل نہیں ہے۔
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جاری افراتفری سے نمٹنے کا ایک ہی حل ہے اور وہ حل عام انتخابات کا انعقاد ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ حقیقت میں ملک کی پرواہ کرتے ہیں تو آج ہی انتخابات کرائیں، لوگوں کے خاطر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم غلامی یا امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کریں گے‘۔
مشہور خبریں۔
سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی
ستمبر
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک
اپریل
کب تک فلسطینی بچوں کے خون میں نہاتے رہیں گے؟ نیتن یاہو کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
نومبر
عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی، فرد جرم سے بچ گئے
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر
ستمبر
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل نہ لینے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اگست
ستمبر
برطانیہ یوکرین کو بغیر پائلٹ مائن سویپر دیتا ہے
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے ساحلی
اگست
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست