?️
پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کےمطابق کُرم میں ہرحال میں امن یقینی بنایاجائےگا اور امن دشمنوں سے ہرحال میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کُرم پرحملہ امن کو سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش تھی، کُرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں اور علاقے میں پائیدار امن کیلیے انتظامیہ اور حکومت کےساتھ تعاون کریں۔
بیرسٹرسیف نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نےفائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلےکو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنےکے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائےگا۔
ضلع کرم پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کُرم اور ان کے عملے پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کی نشاندہی ہو گئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے مسلسل آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے بعد ہی مقدمات درج کیے جائیں گے ۔
پولیس کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی کوہاٹ اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا کو مکمل بریفنگ دیں گے اور آگے کے لائحہ عمل کے بارے آگاہی دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کُرم سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔
دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
یاد رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اپر کُرم کو جانے والی سڑک بھی بند ہوگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شاندار خراج تحسین
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو
اکتوبر
کیا دنیا غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کو بھول چکی ہے ؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کے لوگوں کے قتل عام کو
مئی
شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر23ملین فالووزرہوگئے
?️ 29 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو
اکتوبر
اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا کی پیشرفت کے ماہر نے یہ بیان کرتے
دسمبر
’لاپتا‘ ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو اسمگلنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
?️ 15 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے ایک ہفتے قبل لاپتا ہونے والے
جولائی
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
?️ 31 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی
جولائی
عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی
دسمبر