کُرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار

?️

ضلع کُرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کُرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔میڈیا کے مطابق آپریشن میں اب تک 8 بنکرز مسمار کردیےگئے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اشیائے خرودونوش بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے عارضی طور پر اپنی جگہوں سے ہٹنے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرین کے لیے صدہ ،ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کیمپ آپریشن کے دوران آبادی کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

دوسری جانب کمشنر کوہاٹ نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو میں متاثرین کے لیے کیمپ میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کے روز کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق آپریشن کی وجہ سے 19 جنوری سے بگن اور گرد و نواح میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے کئی خاندان چپری پھٹک کے راستے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز آپریشن کے دوران 2 گن شپ ہیلی کاپٹروں نے وسطی کرم کے علاقے پستوانی، مندرہ، سنگروبا اور جرنی میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی، تاہم شرپسندوں کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

شرپسندوں کے خلاف فوج کی قیادت میں شروع آپریشن سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ 31 دسمبر کو دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے مطابق مختلف مراحل میں ہتھیار جمع کیے جائیں گے، بنکروں کو مسمار کیا جائے گا، ریاست نے ضلع میں شرپسندوں کے خلاف بغیر کسی امتیاز کے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2024 کے آخری مہینوں میں کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں مسافر بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں مسلح قبائلی تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متحارب فریقین کی جانب سے راستوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے کرم ایجنسی میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی طور پر امدادی سامان پاراچنار بھیجا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم

اسرائیل کے لیے طاقت کی زبان ہی جواب ہے

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ ابراہیم حسن سنوار،عرف ابو ابراہیم جنہیں صہیونی الاقصیٰ طوفان کے

کورونا وائرس سے مزید 61 مریض انتقال کر گئے

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دن اموات اور

صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق

?️ 21 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے

عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی

صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے

امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں  تعینات  کیے ہیں؟

?️ 31 اگست 2025امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں 

فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے