🗓️
ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے جانے والے امدادی قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، حملہ آوروں نے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ بھی لیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا، بیشتر ٹرکس کو ٹل روانہ کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرم کےعلاقہ اوچت کے مقام پر اشیائے خور و نوش لےجانے والےقافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق قافلے میں موجود ٹرک کو فائرنگ کانشانہ بنایاگیا، فائرنگ کے بعد قافلے میں شامل زیادہ تر ٹرک واپس ٹل روانہ کر دیے گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق امدادی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے علی زئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور اکرم خان کا تعلق پشاور سے ہے، زخمی ڈرائیور نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ٹرک کا ٹائر پھٹا اور میں زخمی ہوگیا، پولیس نے گاڑی علاقے میں چھوڑنے کا کہہ کر ہسپتال روانہ کردیا جس کے بعد چار خیل کے علاقے میں مسلح افراد نے میرے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا۔
عینی شاہدین نے بھی فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی تصدیق کردی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے، فائرنگ کے پہلے واقعے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا، پولیس کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حملہ آوروں پر شیلنگ شروع کردی ہے۔
دریں اثنا، خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں سکیورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کو ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ پچھلے سال اکتوبر سے کرم میں بدامنی کے مختلف واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے، کرم میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدہ طے پایا ہے۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ علاقے میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لیے اب تک 718 گاڑیوں پر مشتمل 9 قافلے بھیجے گئے ہیں، اس وقت علاقے میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں۔
کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر کرم کے لیے صوبائی حکومت کی ہیلی سروس شروع کی گئی، اب تک صوبائی حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز نے 153 پروازوں کے ذریعے تقریباً 4 ہزار افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضروری ادویہ کی قلت کو دور کرنے کے لیے اب تک 19 ہزار کلوگرام ادویات کرم پہنچائی گئیں ہیں جبکہ کابینہ کے فیصلے اور امن معاہدے کے تحت کرم میں بنکرز کو مسمار کرنے پر کام جاری ہے، اب تک 151 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے جبکہ 23 مارچ تک علاقے میں قائم تمام بنکرز کو مسمار کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کرم روڈ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے عارضی اور مستقل سیکیورٹی پوسٹیں قائم کرنے پر کام جاری ہے، مجموعی طور پر کرم روڈ پر 120 سیکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
کابینہ نے ان سیکیورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے، ان سکیورٹی پوسٹوں کو 76کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے ضروری سازو سامان فراہم کیے جائیں گے جبکہ تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی پر 48 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اندرونی تباہی سے عالمی رسوائی تک؛غزہ جنگ کے صہیونیوں پر اثرات
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ پر قابض اسرائیلی حکومت کی جنگ کے خاتمے اور جنگ
جنوری
افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور
🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ کی شکست اور افغانستان سے اس کے مکروہ انخلاء کے
اکتوبر
امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں بائیڈن کا بیان
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں
نومبر
وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
🗓️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر
مارچ
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
🗓️ 25 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں
مارچ
پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں
اگست
جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ
🗓️ 12 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر
جولائی
فلپائن کا امریکی فوج کو 4 نئے اڈے فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے امریکی فوج کو 4 نئے اڈے فراہم
اپریل