کونڈولیزا رائس نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، یوسف رضا گیلانی

?️

ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے ایبٹ آباد آپریشن سے بہت پہلے ہی دورہ پاکستان کے دوران اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

پروگرام ٹاک شاک میں بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کونڈولیزا رائس نے پاکستان کے دورے کے موقع پر یہ خدشہ ظاہر کیا تھا، میں نے ان خدشات کو غلط قرار دیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی  نے مزید کہا کہ اگر ان کے پاس اسامہ بن لادن کی موجودگی کے شواہد تھے تو ہمیں فراہم کرتے کیونکہ ہم تو دہشتگردی کے خلاف تھے، ہم اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، ہمیں بہت نقصان ہوا، کئی سپاہی، شہری شہید بھی ہوئے۔

اسامہ بن لادن سے متعلق ان کی تقریر کے بارے میں سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمیں بین الاقوامی میڈیا کو روکنا تھا کیونکہ اسامہ بن لادن پاکستانی شہری نہیں تھا، وہ سعودی عرب کا شہری تھا اور وہ باہر سے آئے تھے، اگر یہ انٹیلیجنس کی ناکامی تھی تو یہ پوری دنیا کی انٹیلیجنس کی ناکامی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) کا گہرا تعاون تھا اور تمام ہائی ویلیو اہداف سی آئی اے اور آئی ایس آئی کی مدد سے حاصل کیے گئے تھے۔

جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کو آئی ایس آئی کی جانب سے اسامہ بن لادن کے حوالے سے مکمل تصویر دی گئی تھی ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں بریفنگ لیتا تھا اور وہ بالکل واضح تھیں۔

معاشی حالات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو اس وقت معاشی حالات ہیں اس کے لیے پیپلز پارٹی نے چیلنج قبول کیا ہے اور انشا اللہ ہم آکر ان حالات کو قابو کریں گے

جنوبی پنجاب میں انتخابی مقابلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا یہاں ہمارا مقابلہ صرف مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان حکمرانوں سے فواد چوہدری کا اہم سوال

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے

سعودی عرب کا پیرس میں زیر حراست سعودی شہری کے لیے معاوضے کا مطالبہ

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ

سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے

القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس

یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست

کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015

فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک

?️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت

ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، الیکشن کمیشن

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم  عمران خان اور وزرا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، کسی کے دباؤ میں آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے