?️
ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے ایبٹ آباد آپریشن سے بہت پہلے ہی دورہ پاکستان کے دوران اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
پروگرام ٹاک شاک میں بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کونڈولیزا رائس نے پاکستان کے دورے کے موقع پر یہ خدشہ ظاہر کیا تھا، میں نے ان خدشات کو غلط قرار دیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اگر ان کے پاس اسامہ بن لادن کی موجودگی کے شواہد تھے تو ہمیں فراہم کرتے کیونکہ ہم تو دہشتگردی کے خلاف تھے، ہم اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، ہمیں بہت نقصان ہوا، کئی سپاہی، شہری شہید بھی ہوئے۔
اسامہ بن لادن سے متعلق ان کی تقریر کے بارے میں سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمیں بین الاقوامی میڈیا کو روکنا تھا کیونکہ اسامہ بن لادن پاکستانی شہری نہیں تھا، وہ سعودی عرب کا شہری تھا اور وہ باہر سے آئے تھے، اگر یہ انٹیلیجنس کی ناکامی تھی تو یہ پوری دنیا کی انٹیلیجنس کی ناکامی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) کا گہرا تعاون تھا اور تمام ہائی ویلیو اہداف سی آئی اے اور آئی ایس آئی کی مدد سے حاصل کیے گئے تھے۔
جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کو آئی ایس آئی کی جانب سے اسامہ بن لادن کے حوالے سے مکمل تصویر دی گئی تھی ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں بریفنگ لیتا تھا اور وہ بالکل واضح تھیں۔
معاشی حالات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو اس وقت معاشی حالات ہیں اس کے لیے پیپلز پارٹی نے چیلنج قبول کیا ہے اور انشا اللہ ہم آکر ان حالات کو قابو کریں گے
جنوبی پنجاب میں انتخابی مقابلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا یہاں ہمارا مقابلہ صرف مسلم لیگ (ن) سے ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوئی عمل شروع کرنے میں ناکام رہی:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی
اگست
عمران خان کیخلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان تحریک
نومبر
جولانی حکومت کے مخالفین کی خفیہ حراستی مراکز میں منتقلی
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کی فورسز نے شام کے مظاہرین پر حملے کیے
دسمبر
ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی
نومبر
مودی کی ہندوتواحکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں
?️ 14 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
برکس ممالک کا توانائی کی حفاظت کی تشکیل میں کلیدی کردار ہوتا ہے : جلالی
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: تبدیلیاں اور نئے افق کے اجلاس میں جو کہ 29ویں سینٹ
جون
امریکہ اور صیہونی حکومت کو ‘بچوں کا قتل’ کیوں پسند ہے؟
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: ایک صیہونی ماہر نے لکھا کہ ایران کے ساتھ جنگ
مئی
59 فیصد فرانسیسی لوگ نہیں چاہتے کہ میکرون صدراتی انتخابات میں حصہ نہ لیں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق صرف 32
ستمبر