کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت میں توسیع کر دی

جہانگیر ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی ضمانت میں سیشن کورٹ نے 22 اور بینکنگ کورٹ نے 17 اپریل تک توسیع کردی سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی وکیل جہانگیر ترین نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے کل جہانگیر ترین اور علی ترین کو بلایا تھا، دونوں پیش ہوئے تھے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرے گا، جبکہ کورونا کے حالات عدالت کے سامنے ہے لہٰذا عدالت لمبی تاریخ دے۔

ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت ملزمان کو تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے جج حامد حسین نے کہا کہ ایف آئی اے ہر ملزم کا کردار بتائے اور تحقیقات شفاف ہونی چاہیے جبکہ تمام ملزمان ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوں۔

عدالت نے دو مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کردی بعد ازاں بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جہاں دونوں پیش ہوئے۔

وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ دونوں کو ایف آئی اے نے طلب کیا، جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور تفتیش کا حصہ بنے جبکہ آئندہ سماعت پر دونوں ایف آئی اے کو مزید دستاویزات فراہم کریں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے سجاد ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالتی دائرہ کار پر اعتراض اٹھایا ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا دائرہ کار اس عدالت کا نہیں ہے بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔

ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اپنے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا اور انشااللہ سرخرو ہوں گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے خلاف ان کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد میں بنی، یو ایس بی میں یہاں آئی اور دستخط ہوئے۔اان کا کہنا تھا کہ انکوائری ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازع نہ ہو، ایسی ٹیم نہ ہو جو کسی کی فون کال پر کام کرے۔

ایک سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری پارٹی ہے، ہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے پارٹی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے، ہم قانون سے نہیں بھاگ رہے اور نہ بھاگیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز حمایت کے لیے آئے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان اور لیڈر عمران خان ہیں، ہم بلیک میلر نہیں تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنے والے عمران خان اور تحریک کے خلاف سازش کر رہے ہیں، جبکہ سازش کر کے جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، ہم تحریک انصاف اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے جبکہ عدالت سے سرخرو ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت دہشت گردی بند کرکے بامعنی مذاکرات شروع کرے۔ پاکستان

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم

رولز میں ترمیم : کسی بھی شہری کیلئے کسی بھی شہر میں پاسپورٹ بنوانا ممکن ہوگیا

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے

لاکھوں بے گناہ افراد کے قتل عام پر خاموش رہنے والے امریکی صدر اپنے کتے کی موت پر شدید غمزدہ ہوگئے

?️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  فلسطین، یمن، افغانستان اور دوسرے متعدد ممالک میں دہشت گردوں

بلوچستان میں فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے

?️ 25 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں

غزہ میں 170,000 زخمیوں کو سرجری کی ضرورت 

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ شہر میں طبی امداد کی سربراہ سوسائٹی کے ڈائریکٹر نے

یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف

?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی

گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا

?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے