کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے اہم فیصلے لئے

کورونا وائرس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کیلئے ضروری کورونا پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبادت گاہوں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

مسجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔مساجد اور عبادتگاہوں سے قالین اور دریاں ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ برزگ اور بیمار افراد ترجیحاَ گھر پر نماز ادا کریں۔ نمازی وضو کرکے مسجد جائیں۔کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے ،1119مریض شفایاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 77 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 344 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 20 ہزار 415 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 730 ہو گئیں۔

مشہور خبریں۔

جرمنی وزیر خارجہ کا لبنان کا سفر کرنے کا ارادہ

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے لبنان کی سرحدوں کی

اپوزیشن لیڈر کی توہین کرنے پر برطانوی وزیر اعظم پر دباؤ میں اضافہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس ملک کی پارلیمنٹ میں حزب

افغانستان کے فاریاب صوبے کے ایک علاقہ پر طالبان کا قبضہ

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےایک مقامی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے

امریکی نامہ نگار ایسا کیا پوچھا کہ مودی سکتہ میں آگئے

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکن ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے وال اسٹریٹ جرنل کی

پی ٹی آئی نے سپیکر کی دعوت قبول کرلی، مذاکرات کا ڈرافٹ تیار

?️ 22 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر قومی

فلوریڈا کی عمارت کے ملبے سے 64 لاشیں دریافت / 76 افراد تاحال لاپتہ

?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے کے دو ہفتوں سے بھی

غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ کیسا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی 

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اشیا کی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے