کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 30 شہری ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں جہاں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال بھی ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر 207 مریض اس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک ڈینگی کے متاثرین کی تعداد 919 بتائی گئی ہے ، اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص جی 12 کا رہائشی تھا ، ڈینگی سے گزشتہ 10 روز میں 3 شہری انتقال کر چکے ہیں اور اسلام آباد میں گزشتہ 5 روز میں 155 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 136 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ہسپتال میں اب بھی ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 110 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں ڈینگی کے 22 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی بڑی تعداد میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9 مریض سامنے آئے ہیں ، صوبہ بھرکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 35 کنفرم مریض داخل ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 313,260 مقامات پر انسپیکشن کی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں 1824 مقامات سے ڈینگی لارواکوتلف کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 35 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا تلف کئے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشداور چیف سیکرٹری کی زیرصدارت صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وارجائزہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے ، گزشتہ 6 ماہ کے دوران انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سطح پر14، ضلعی سطح پر1067 اور تحصیل کی سطح پر 3954 اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔کابینہ کمیٹی اجلاس کی ہدایات کے مطابق تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز حضرات خود انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ،عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں اور دفاترکو صاف رکھنے کی بارباراپیل کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال ‏

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف

انصار اللہ: "حضرموت” کے واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی تقسیم کی جنگ ہے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے ایک سرکردہ رکن حزام الاسد نے جنوبی

ملائیشیا اور بھارت کا تجارتی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 8 فروری 2026ملائیشیا اور بھارت کا تجارتی و دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے پر

صیہونی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے روکا

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:  اسپن پارلیمانی وفد کے سربراہ پر ویزا پابندی کے باعث

موبائل اسکرین پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے حوالے سے اہم تحقیق

?️ 8 اگست 2021سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر

تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے

مغرب قرآن جلانے کی حمایت کیوں کرتا ہے؟

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکومت نے اسلامی مقدس مقامات کے خلاف ایک اور مجرمانہ

بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے