?️
اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشے کے پیش نظر حکومت کا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوبارہ پابندیاں لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس ( کرونا کی بھارتی قسم )انتہائی خطرناک ہےاور تیزی سے پھیلتی ہے،ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہوسکتی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا اور بھارت میں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سےعوام اذیتیں جھیلتے رہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پہ زور دیا جائے گا، اس ضمن میں موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا، اور عید الاضحٰی کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پہ عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا، جب کہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پہ پابندی کا بھی امکان ہے۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ، کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی انڈسٹری جبکہ زراعت، میڈیا، وکلا، فیکٹری مزدور، مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے۔
این سی اوسی کے مطابق یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات پرجانے والے 30 سال یا زائد عمر کے افراد پر بغیرویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے پابندی لگادی گئی ہے۔
این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیرویکسینیشن سرٹیفیکٹ کےہوٹل بکنگ پر بھی پابندی ہوگی اور یکم اگست سے پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہوگا جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار
ستمبر
غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری
?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف
اگست
آزادی کے نام پر عیاشی کا اڈہ بنتا جارہا سعودی عرب
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جازان ونٹر کے نام سے ایک پروگرام ہوا
جنوری
چیف جسٹس کا اختیار محدود کرنے کی قانون سازی کی ٹائمنگ پر سوالیہ نشان ہے؟ صدر مملکت
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس کا
مارچ
یوکرین جانتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ میں ہار گیا ہے: مدودف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے
فروری
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
ڈنمارک حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک
جولائی
تحریر الشام کی اپنی شبیہہ بہتر بنانے کی ناکام کوشش
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے ایک رپورٹ میں تحریر الشام کے
دسمبر