?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بتایا کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ویکسین کی فراہمی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جس کی رجسٹریشن کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں سال کے اختتام تک 7 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگادی جائے۔۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں گاوی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا تھا جس وقت کوئی ویکسین نہیں بنی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ای سی سی نے 15 کروڑ ڈالر 30 نومبر کو منظور کیے تھے جسے کابینہ نے یکم دسمبر کو منظور کیا تھا اور اس وقت بھی دنیا میں کوئی ویکسین منظور نہیں کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، علمائے کرام بھرپور کردار ادا کریں، معاون خصوصی
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جون کے آخر تک ایک کروڑ 90 لاکھ خوراک حاصل ہوجائیں گی جن میں سے 90 فیصد خریداری کے ذریعے حاصل ہوں گی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ‘ہم صرف عطیات پر انحصار نہیں کر رہے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ ‘حکومت اب تک ویکسین کی 3 کروڑ خوراکوں کے لیے معاہدوں پر دستخط کرچکی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں موجودہ آبادی میں ویکسینیشن لگوانے کے لیے اہل 10 کروڑ کے قریب ہیں، باقی 18 سال سے کم ہیں اور اکثر ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے لیے رجسٹرڈ ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں اور جون تک کے لیے ہونے والے معاہدوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کو اس ہدف پر تسلی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی طلب زیادہ اور پیداوار کم ہے جس کی وجہ سے چند امیر ترین ممالک کو بھی اپنی ویکسین مہم کو سست کرنا پڑا ہے تاہم اس صورتحال میں بھی حکومت عوام کو ویکسینیشن فراہم کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ‘ویکسین بنانے والے کئی ممالک نے ویکسین کی برآمدات پر پابندی عائد کررکھی ہے’۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں ویکسین لگانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوا جہاں پہلے مرحلے میں کووڈ 19 کے دوران فرائض کی انجام دہی میں مصروف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی۔
اس کے بعد اسے مرحلہ وار 60 سال پھر 50 سال اور اب 40 سال سے زائد عمر کے افراد میں لگانے کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔
یکم فروری کو پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں ویکسین لگانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوا جہاں پہلے مرحلے میں کووڈ 19 کے دوران فرائض کی انجام دہی میں مصروف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی۔اس کے بعد اسے مرحلہ وار 60 سال پھر 50 سال اور اب 40 سال سے زائد عمر کے افراد میں لگانے کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ
اکتوبر
بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی
جنوری
شام میں ترکی اور امریکہ کے کارندے آمنے سامنے
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی
اگست
امریکہ نے افغانستان جنگ میں ہلاکتوں کے لیے کمیشن کے قیام پر رضامندی ظاہر کی
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈیلی ٹائمز کے مطابق یہ کمیشن 768 بلین ڈالر کے
دسمبر
سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ
?️ 12 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) صوبے میں قحط جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے
ستمبر
اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
خلیج فارس کے عرب حکمران استعمار کے آلہ کار
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: بحرین کے حزب اختلاف کے مصنف اور تجزیہ نگار ابراہیم
دسمبر
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی