?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے جس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس اور سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا اور کورونا وبا ، ویکسی نیشن کے معاملے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال اور اوورسیزپاکستانیوں کےووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال سمیت 22 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ اور کوویڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور کابینہ رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی۔پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کےسربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ، پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جبکہ این آئی ایچ کے ای ڈی کی پروموشن اور نیپرا کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے صیہونی حکومت کی
جنوری
یمنی کیا کرنے والے ہیں؟یمنی وزیر دفاع کی زبانی
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ جب تک
جنوری
غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
?️ 21 اکتوبر 2025غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
اکتوبر
عطوان: امام خامنہ ای کے وعدے سچے وعدے ہیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ امام خامنہ ای
جون
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر
چینی وزیراعظم کے دورہ ریاض اور ابوظہبی کے اقتصادی اور سیاسی پیغامات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ابوظہبی اور ریاض میں خلیج فارس کے علاقے کے دورے
ستمبر
بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے سے ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 14 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں نے ایف سی
اگست
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
فروری