?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کر لی ہے یہ خریداری چین سے کی گئی ہے خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کرلی، ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم،سائینوویک، کین سائینوویکسین شامل ہیں ، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ، سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔
یاد رہے 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی اور کہا تھا کہ 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
سعودی لڑاکا طیاروں کی مأرب پر شدید بمباری
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا
اپریل
فلسطینی قومی اور اسلامی تنظیموں کی صیہونیوں کے ساتھ ہمہ گیر تصادم کی اپیل
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں اضافے
جولائی
جوہری پروگرام سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکا کے ساتھ بٹھایا
?️ 12 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا
ستمبر
کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر
مئی
معاشی بحالی کا قومی پلان تیار، جامع حکمت عملی جاری، آرمی چیف کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت پاکستان نے آج اعلیٰ سطح کے اجلاس میں
جون
ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے، خالد مقبول صدیقی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے
جنوری
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر