?️
لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف 15 ستمبر تک کی مہلت دی ہے، 15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔15 ستمبر تک ویکسن لگانے کی مہلت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 15 ستمبر کے بعد نان فارما سوٹیکل انٹروینشن کے اطلاق کا فیصلہ کرلیا گیا ، محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔
15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہے ، 15 ستمبر تک ویکسن لگانے کی مہلت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پابندیوں کا اظلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات ،شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بھکر پر ہو گا۔
سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ یکم سے 15 ستمبر تک بس سٹینٹڈز، ٹکٹ آفس، ریسٹ ایریا اور ریلوے اسٹیشنوں پر آگہی مہمات چلائی جائیں گی، اس مرحلے میں عوام کو کسی سہولت سے روکا نہیں جائے گا صرف آگہی دی جائے گی۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ
عمران سکندر بلوچ کے مطابق ان پابندیوں کو مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا اور مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز ،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ( بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آرٹی ، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا جبکہ محکمہ تعلیم سے منسلک افراد( اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف) 30 ستمبر تک مکمل ویکسینشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
سیکرٹری عمران سکندر کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ضروری ہو گا جبکہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز مکمل کروائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین اور تمام قومی شاہراہوں پر سفر کے لئے15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افراد کے لئے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگاوانا لازم ہے۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا کسی قسم کی سہولت دینے سے انکار نہیں کیا جائے گا بلکہ ویکسینیشن لگوانے کی ہدایت دی جائے گی، ٹریفک ، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا
جنوری
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی مالیاتی ادارے نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات
جون
سعودی سماجی کارکنوں کے سروں پر لٹکتی تلوار
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پھانسیوں کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ
جون
مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:فردوس عاشق
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ڈی
مارچ
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500,000 سے زیادہ کورونا کیسیز
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: فرانس نے منگل کے روز کورونری دل کی بیماری کا
جنوری
عبرانی میڈیا: غزہ اسرائیل کے سرابوں کا دارالحکومت بن گیا ہے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
جولائی
پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا اس لیے وہ آئینی طور پر وزیراعلیٰ نہیں رہے، وزیرداخلہ
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
دسمبر
انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا پردہ فاش ہوگیا
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا
جون