?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے ہیں ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 312 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 246 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 8 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 724 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 35 ہزار 38 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 348 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 808 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 29 ہزار 30 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 511 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 26 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 50 ہزار787 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 270 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 22 ہزار 790 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 407ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار388 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 412 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 242 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 902 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 787 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 729 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 769 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے
مئی
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
شیخ رشید کی گرفتاری، سی پی او کا جواب مسترد، آر پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم
ستمبر
مکہ کو سب سے بڑا خطرہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن
جون
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون
عراق کو صیہونی حکومت کی طرف دھکیلنے کے پس پردہ عناصر بے نقاب
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: المتحری پروگرام کی نئی قسط میں الجزیرہ نیٹ ورک نے
جولائی
آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا
?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد
فروری
پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ احسن اقبال
?️ 13 جولائی 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جولائی