کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں: رپورٹ

کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں یہ قسم بچوں کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے تاہم اعداد و شمار بتا رہے ہیں  کہ بالغ اور معمر افراد کی نسبت بچوں میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہےجس کی وجہ سے شہریوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا نقطہ نظر یہ تھا کہ بچوں میں انفیکشن کے بیماری بننے کے امکانات کم ہیں۔دوسری جانب بھارت میں وائرس کی دہری تبدیل شدہ شکل رپورٹ ہوئی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہے وائرس مسلسل اپنی ساخت میں تبدیلی کررہا ہے اور مزید خطرناک ہورہا ہے۔

شہریوں میں جہاں اس بات کی تشویش پائی جارہی ہے وائرس کی تبدیل شدہ شکل بچوں کو زیادہ متاثر کررہی ہے وہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ وائرس کی پہلی لہر کے دوران 30 سال سے کم عمر ایک فرد بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوا تھا لیکن دوسری لہر میں 12 سال تک کی عمر کے بچے داخل کیے گئے اور اب تیسری لہر کے دوران نوزائیدہ بچے بھی ہسپتالوں میں آرہے ہیں۔

پمز کے چلڈرن ہسپتال میں پیڈیاٹرک میڈیسن یونٹ کے پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین نے کہا کہ اعداد و شمار پر مبنی معلومات دستیاب نہیں لیکن پہلی اور دوسری لہر کے دوران حالیہ لہر کے مقابلے کم تعداد میں بچے متاثر ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

شام کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا: بشار الاسد

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسکائی نیوز عربی چینل

کیا نیتن یاہو اس وقت کوئی معاہدہ کرنے کے پوزیشن میں ہیں؟ سی این این کی رپورٹ

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک باخبر ذریعے نے سی این این

کینیڈا میں موت کے اسکول

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈا کی مقامی بورڈنگ اسکول پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں بچوں

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے

سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرؤ: فرانسیسی عوام

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی دارالحکومت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آل سعود حکومت

پیٹرول ڈیلرز نے حکومتی عہدیداران کے پمپ سیل کرنے کے اختیارات کی مخالفت کردی

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم

چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے