کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس نے لوگوں کے خاندان اور کاروبار کو متاثر کیا،  عرس کی تقریبات کو  اس لئے محدود رکھا گیا تا کہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں اور اس بیماری کی زد میں نہ آئیں، کورونا سے تحفظ کے لئے احتیاط لازمی ہے۔

ملتان میں حضرت بہاو الدین زکریا کے 782 ویں عرس پر درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیا اور دعا کرائی۔شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں، عرس کی تقریبات اس لئے محدود رکھیں تا کہ لوگ کورونا سے متاثر نہ ہوں۔

دوسری جانب زیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ معاون خصوصی برائےصحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گےتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا خطے کے لیے فائدہ مند ہے:اقوام متحدہ

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے

ہندوستان نے بحیرہ عرب میں 3 جہاز تعینات کیے

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کے ساحل پر ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے

الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز

?️ 8 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان

یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی

کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک

اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ 

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے

حکومت نے اپوزیش سے رابطہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی  اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پارلیمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے