?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا قہرجاری ہے اسی دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 120 اموات رپورٹ کی گئیں، 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 120 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 930 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔
ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 596 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 3 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 787 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز
?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘
جون
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
عمران خان، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش ہونے میں ناکام
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
صنعا نے سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کو یمن کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے بارے میں خبردار کیا ہے
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ نے سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کو
دسمبر
فلسطینی عوام کو اپنے ملک سے محروم ہونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟ : اسپین
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوسی مانوئل الباریس نے الجزیرہ کے
ستمبر
یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی نقل و حرکت
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں
جولائی
مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ
?️ 13 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ
جنوری
برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا
جولائی