کورونا وائرس مجموعی طورپر 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں)  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ کمی آ رہی ہے تاہم  گزشتہ 24گھنٹوں میں 56افراد جاں بحق ہوئے ۔اس مہلک وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار785ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے 12لاکھ 46ہزار538افراد متاثر ہوئے ، 11لاکھ 70ہزار590افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 57ہزار928افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، سات ہزار407اموات ہوئیں جبکہ 22ہزار805مریض زیر علاج ہیں۔

پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار 666 افراد کورونا وائر س سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 637 اموات ہوئیں ، صوبے میں  17 ہزار 508 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 516 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 924 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو ہزار 299 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 17 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 547 افراد وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ، چار ہزار 562 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 328 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 184 اموات ہوئیں جبکہ 213 مریض زیر علاج ہیں ۔بلوچستان سے 32 ہزار 926 کورونا کیسز  سامنے آئے ، 348 جانبر نہ ہو سکے اور  170 مریض موجود ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 738 اموات ہوئیں ، ریاست میں 606 مریض اب بھی موجود ہیں ۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان

?️ 29 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) چیف الیکشن کمیشن راجہ شہباز خان نے کہا ہے

وفاق کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان، نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ عطا تارڑ

?️ 28 اگست 2025وزیرآباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ

لبنانی عوام معیشت کی زبوں حالی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:درجنوں لبنانی نوجوانوں نے ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا اور

میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی

?️ 27 اگست 2025میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی  شدت

صیہونی انٹیلی جنس عہدہ دار کا حزب اللہ کے جنگی تجربے اور میزائل کی اعلیٰ صلاحیت کا اعتراف

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے میزائل ہتھیاروں

اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے

اسرائیل کے پاس اب غزہ پر بمباری کرنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں: عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

دوحہ میں عرب اور اسلامی سربراہی کا ہنگامی اجلاس، تل ابیب کی جارحیت کی مذمت

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے