🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور 4 ہزار 686 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور 4 ہزار 686 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 268 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک کُل 53 لاکھ 58 ہزار 808 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 36 ہزار 315 ہو گئی جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 875 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 766 ہو چکی ہے اور اس سے اب تک کُل اموات 4 ہزار 942 ہو گئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 644 ہو چکی ہے اور یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 990 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 662 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 748 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 733 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 271 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 940 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث اب تک یہاں کُل 532 مریض وفات پا چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی کی حمایت میں عراقی عوام کا مارچ
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مارچ
اگست
امریکی بوڑھے لیڈروں سے پریشان
🗓️ 11 جولائی 2023پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق، 49 فیصد امریکی جواب
جولائی
شیخ رشید نے مریم نواز کو بنایا کڑی تنقید کا نشانہ
🗓️ 17 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
اکتوبر
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
اپنے ادارے کی طرف سے کہتا ہوں ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
اپریل
شہدائے چوٹہ بازار سرینگر کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
🗓️ 11 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
جنوبی غزہ اور جنین شہر کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب اور مغربی کنارے پر صیہونی
جنوری
یورپ میں تمام اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، کیمروں کیلئے ٹائپ سی چارجر لازمی قرار
🗓️ 30 دسمبر 2024 سچ خبریں: یورپ بھر میں تمام طرح کے نئے اسمارٹ فونز،
دسمبر