?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 161 افراد وائرس کے نتیجہ میں انتقال کرگئے، تقریباً ایک ماہ بعد ایک روز میں 4 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ ماہ 5 اپریل کو کورونا کے 3953 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3377 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37587 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3377 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 161 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18310ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 37523 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86151 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5018 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33062 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 286521 ہوگئی ہے جب کہ 4678 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 308529 ہے اور 8683 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22664 اور ہلاکتیں 239 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 120590 اور 3423 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 17397 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 487 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5330 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76492 ہے اور اب تک 693 مریض انتقال کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
افغانستان کا طبی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: یونیسیف کاانتباہ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک کو
اکتوبر
طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے
اگست
کورونا سے مزید 84 اموات، 4723 افراد میں وائرس کی تصدیق
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور
اپریل
سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی
?️ 12 دسمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم
دسمبر
کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیر اعلی پنجاب نے سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا
?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا کی تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان
اپریل
نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی حکومت کے سکینڈل کا ڈھول بج گیا ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان
اکتوبر