?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہفتے میں دو دن چھٹی اور کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا، بندشیں 3 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل ہوں گی یہ فیصلہ وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این سی او سی میں مکمل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کرتے ہیں، کورونا وبا کے دوران ہم نے ٹارگٹڈ فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم سے منظوری لے کر کچھ فیصلے کیے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ مارکیٹ کے اوقات دوبارہ رات 8 بجے تک کررہے ہیں، ہفتے میں دوبارہ دو چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بندشیں برقرار رہیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رہے گی، ملک بھر میں ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد کیپسٹی برقرار رہے گی، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 50 فیصد مسافروں کو لے کر جانے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کی تعداد 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دفتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ ہماری توجہ صرف لوگوں کی صحت پر نہیں روزگار پر بھی ہے، وزیراعظم نے پہلے دن کہا تھا سب کچھ بند نہیں کرنا، ہم نے لوگوں کی صحت کے ساتھ روزگار پر بھی توجہ دینی ہے۔
سربراہ این سی او سی نے کہا ہم نے کورونا کی تینوں لہر کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، پالیسی کامیاب رہی جس میں لوگوں کو زیادہ مشکلات نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے لوگوں کے روزگار پر بھی فرق پڑتا ہے، ملک میں کورونا کی حالیہ لہر میں مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں مزید تیزی لارہے ہیں، ویکسینیشن بڑھے گی تو وبا پر کنٹرول میں مدد ملے گی، ویکسینیشن بڑھتی جائے گی تو بندشیں بھی کم ہوتی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
مودی اپنی ساکھ بچانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔ شیری رحمان
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ
مئی
غزہ میں صیہونی کارروائیاں نسل کشی اور جنگی جرائم ہیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں جاری محاصرہ
مئی
لبنان پیجرز دھماکوں میں کس کا ہاتھ تھا؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں
ستمبر
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی
عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، خواجہ آصف
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران
مارچ
ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ
اگست
نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ
فروری