کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے جب کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جن میں اس وبا کی چوتھی لہر شروع ہو چکی ہے کورونا ویکسین کے باوجود بھی یہ وبا ختم اور کم ہونے کا نام نہیں لے رہی دنیا کے ممالک اس وبا سے کافی پریشان ہیں اور اس کی وجہ دنیا کے ممالک میں لاک ڈاون لگا ہوا ہے۔

اب اس وبا سے بچاؤ کا واحد راستہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے اور اپنے گناہوں پر استغفار ہی رہ گیا ہے چنانچہ صدر پاکستان ڈاکٹر محمدعارف علوی نے بھی یہی تجویز پاکستان کے عوام کو دی ہے کہ کورونا وبا کے خاتمہ کے لیے بار گاہ الہٰی میں خصوصی دعا کی جائے تاکہ دنیا بھر سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ نماز استغفار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام ایس او پیز پر عمل کرکے رول ماڈل کا کردار ادا کریں۔صدر مملکت کے زیر صدارت رمضان المبارک میں کورونا احتیاطی تدابیر پر اجلاس ہوا۔ وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث صدر نے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز اور ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے زور دیا کہ علمائے کرام کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے رول ماڈل کا کردار ادا کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علمائے کرام، میڈیا اور سیاسی قیادت احتیاطی تدابیر پر عمل کیلئے آگاہی پیغامات جاری کریں۔ رمضان المبارک میں علمائے کرام کے اتفاق رائے سے تیار کردہ 20 نکاتی اعلامیہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین

صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 53 فلسطینی زخمی

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی جنگجوؤں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ

پاکستان، افغان تنازعہ  میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا: دفتر خارجہ

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام

تین فلسطینی مجاہدین کے مقابلے میں صیہونی پوری فوج

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں وحشیانہ کارروائی

بن گوئر کی اردگان پر تنقید

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ

اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار

?️ 15 اکتوبر 2025اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا

اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس

تہران میں افغانستان کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے