الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری پر کسا شکنجہ

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے  دونوں رہنماوں کو وارننگ دیتے ہوئے ان کی لگام کس دی  ان پر پابندی عائد کر دی ہے  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش پر وارننگ جاری کری دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو دونوں رہنماوں کے خوشاب میں داخلے پرپابندی عائدکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رانا ثناءاللہ اوراویس لغاری کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ دونوں رہنما ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خوشاب کا دورہ نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دونوں نے کل خوشاب کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی او کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری ہے گی۔ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا۔انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا,انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کی تجویز کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:  امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایرانی عہدیداروں اور ثالثوں

افغانستان میں اسلام میں خواتین کا کردار کے موضوع پرایک اجلاس منعقد

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے مزید تفصیلات

خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 24 سال ہے، عینی زیدی

?️ 28 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی

حزب اللہ کی لبنانی قیادت کا رکن: اگر اسرائیل مزاحمت سے پہنچنے والے نقصان کی مقدار بتانے کی ہمت کرے

?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا: مزاحمت

اسرائیل حزب اللہ سے شکست کے بعد جنگ بندی کی فکر میں

?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی فوج اور کابینہ پر

افغان فوج کی نابودی کی کہانی امریکیوں کی زبانی

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی دفتر برائے معائنہ (SIGAR)

ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید

جان بولٹن نے روسی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے