🗓️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر صوبے بھر میں یکم اگست سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران برآمدی صنعتیں کھلی رہیں گی جبکہ آئندہ ہفتے سے سرکاری دفاتر بھی بند کردیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کیا کہ جو ملازمین کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں 31 اگست کے بعد تنخواہیں نہیں دی جائیں گی۔کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔
اجلاس میں ہوئے فیصلوں کے مطابق فارمیسیز کھلی رہیں گی اور جو شہری بھی سڑک پر آئے گا انتظامیہ کی جانب سے اس کا ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی وزرا، اپوزیشن کےاراکین صوبائی اسمبلی، ڈاکٹرز، تاجر رہنماؤں کے علاوہ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے فیصلوں کو اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی، کاروباری حضرات اور ڈاکٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا صورتحال پر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، اس لیے اجلاس میں اراکین اپوزیشن، کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا، یہ ایک وبا ہے اور میں چاہتا ہوں ہم سب کی ایک آواز جانی چاہیئے۔
مشہور خبریں۔
عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر
جون
واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک
ستمبر
سول سوسائٹی ارکان کا کشمیریوں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پر اظہار تشویش
🗓️ 4 دسمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
دسمبر
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
🗓️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا میں دو اجتماعی قبروں سےمقامی بچوں کی تقریبا 1000 لاشوں
جون
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
فلسطینیوں کی نسل کشی کن کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟ عمران خان کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے
اکتوبر
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
🗓️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری