?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک دن میں 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار375 ہے جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جب کہ پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوروناء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 9 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 742 بتائی گئی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا اب تک 3 ہزار615 افراد کی جانیں لے چکا ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 715 افراد کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے ، جب کہ گلگت بلتستان میں 107 افراد کی جان کورونا لے گیا ، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں 248 اور آزاد کشمیر میں اب تک 508 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 200 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484 افراچد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365 افراد کورونا میں مبتلاء ہوئے۔
جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعددا 2 لاکھ 92 ہزار644 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں اب تک 23 ہزار447 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں 17 ہزار945 کورونا مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 388 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے سید
اکتوبر
تحریک انصاف کے پاس عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ 3 آپشنز موجود ہیں
?️ 8 اپریل 2022(سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو
اپریل
سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں دی جا سکتیں
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
جون
کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ
مارچ
ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:ٹرمپ کے ایرنی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے
فروری
روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی
جنوری
پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 19 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
کیا امریکہ اور چین کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا
جولائی