کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نہیں۔ الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کر دی، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ نظام ملکی جمہوری اداروں کا ایک اہم ستون ہے، جو مقامی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سفارش کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی جائے۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے یا ان کی تحلیل کی صورت میں اسی وقت نافذ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ سفارشات اس لئے بھیجی گئی ہیں کیونکہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، جس کے باعث مقامی سطح پر جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے، بروقت انتخابات نہ ہونے سے نچلی سطح پر جمہوریت کمزور ہوتی ہے، جس کا براہِ راست نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔

مشہور خبریں۔

چین میں گیس ذخائر میں بڑا حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین میں قدرتی گیس ذخائر میں بڑا حادثہ پیش

پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب یا برقع پہننے

ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے

ہمارا ٹیکس کا نظام کاروبار میں رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، وزیراعظم

?️ 8 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی

غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد

?️ 22 جون 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے

افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ اور جماعت کی نمائندگی نہیں کرتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 25 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر  کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی

?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو

غزہ کے نام پر آنے والی ہوائی امداد کہاں جا رہی ہے؟

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے