?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کر دی، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ نظام ملکی جمہوری اداروں کا ایک اہم ستون ہے، جو مقامی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سفارش کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی جائے۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے یا ان کی تحلیل کی صورت میں اسی وقت نافذ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ سفارشات اس لئے بھیجی گئی ہیں کیونکہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، جس کے باعث مقامی سطح پر جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے، بروقت انتخابات نہ ہونے سے نچلی سطح پر جمہوریت کمزور ہوتی ہے، جس کا براہِ راست نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے
جولائی
قطر نے یورپی یونین کو گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی
?️ 27 جولائی 2025قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی
جولائی
ایران کے جدید میزائل نظام سے اسرائیل میں بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 21 دسمبر 2025ایران کے جدید میزائل نظام سے اسرائیل میں بڑھتی ہوئی تشویش تل
دسمبر
یوکرین روس کے لیے یورپ پر حملہ کرنے کا نقطہ آغاز ہے: زیلینسکی
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز دعویٰ
جولائی
بارود کا پھٹنا افغان بچوں کو نقصان پہنچانے کا سب سے بڑا سبب ہے
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سیو دی چلڈرن نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان اب
نومبر
غزہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی چالیں دوحہ مذاکرات ناکام؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات، جو دو ہفتے سے
جولائی
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف قابض اسرائیلی منصوبوں پر حماس کا انتباہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں
فروری
اسرائیلی حملے میں نابلس کے مشرق میں 2 فلسطینی شہید
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی خبر ایجنسی "معا” کے مطابق، شمالی ویسٹ بینک کے شہر
مئی