کوئٹہ: ہائیکورٹ ججز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور اسلام آبادہائیکورٹ کے 6 ججز سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور نورخان خان خلجی سمیت دیگر صوبائی قیادت کو نامزدکیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بغیراین او سی کے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، ریلی میں قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانےکی کوشش کی گئی۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ ریلی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کو مشکلات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اسلام آبادکورٹ کے 6 ججز سے اظہار یکجہتی تحریک انصاف نے ریلی نکالی تھی۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججز کے کام میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

اس ملاقات کے بعد 30 مارچ کو ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی، اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اجلاس نے 25 مارچ 2024 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 معزز جج صاحبان کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات پر تفصیلی غور کیا۔

اجلاس کو بتایاگیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیے کے مطابق عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل تجویز ہوئی تھی۔

تاہم بعد میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی جس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کے خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا۔

3 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہوسکتا ہے آئندہ سماعت پر فل کورٹ تشکیل دے دیں۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار

?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے

پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات

?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس

عراق کے انتخابات اس ملک کی سیاست میں تبدیلی لاسکتے ہیں؟

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:عراقی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر کے آخر میں وزیر اعظم

صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں

?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر

اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے: فوادچوہدری

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید

پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی

?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  کے امدادی پیکج کا حصول

غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،

کیا شام پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی؟امریکی سینیٹر کی زبانی

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر جیم ریش نے کہا ہے کہ ابھی وقت شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے