کوئٹہ: کوئلے کی کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: کوئلے کی کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق

?️

کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے جس میں  کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر قیامت ٹوٹ پڑی، کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی  جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق ہوگئےملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ ذالاوان میں کان میں کام کرنےوالے مزدورں پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کرتےتھے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

صوبائی وزیرخزانہ نےشاہرگ میں مزدوروں کو قتل کرنےکی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ مزدوروں کو قتل کرنے کے واقعہ پرانتہائی دکھ اور افسوس ہے۔صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو انکےانجام تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔رواں سال کے آغاز میں بلوچستان کے ہی علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو ذبح کرکے قتل کردیا گیا ہے، حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبل کی تھی۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کو تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔

مشہور خبریں۔

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا: سراج الحق

?️ 20 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کرکٹ

بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد

?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ

سعودی دولت کے ساتھ تجارت

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے دورہ مغربی ایشیا میں تجارت پہلے نمبر پر

غزہ میں جنگ بندی کی عدم منظوری پر پاکستان کا ردعمل

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ

مال مفت دل بے رحم کی مثال

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: گروپ-7 کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ روس کے

کیا نیتن یاہو کی جانشینی کی باتیں ہو رہی ہیں؟

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو کو لیکوڈ پارٹی کی سربراہی سے

ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیاروں کو روکنا ضروری: بیجنگ

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:چین کے یوریشین امور کے نمائندے لی ہوئی نے دوسری حکومتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے