?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے بعد ٹرین کا ایک اور حادثہ پیش آ گیا۔ اطلاعات کے مطابق چاغی میں کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک کی خستہ حالی کے باعث پٹڑی سے اُتر گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بوگیوں میں موجود مال زمین پر بکھر گیا، ذرائع کے مطابق ٹریک کی مخدوش حالت اور پٹری پر پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر مزید کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک پر جگہ جگہ جمع ریت حادثات کا باعث بننے لگی، پاک ایران ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی ازسرنو مرمت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 7 جون کو خیال رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبد اللہ نے سرکاری طور پر حادثے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ۔ دوسری جانب مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 سے بھی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے ۔ جس میں کہا گیا کہ حادثہ اپ ٹریک کی پٹڑی کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے سے پیش آیا۔ پٹڑی کا جوائنٹ ویلڈنگ سے جوڑا گیا تھا جو ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث ملت ایکسپریس کی 12 بوگیاں پٹڑی سے گر گئیں۔ سرسید ایکسپریس ڈاؤن ٹریک پر گری ہوئی کوچز سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث سرسید ایکسپریس کا انجن اور چار کوچز پٹڑی سے گر گئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، صاحبہ افضل
?️ 10 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری
فروری
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 5 مزید صحافی شہید
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صہیونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں شدت آتی
مئی
چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں
اگست
امریکہ کے چھ بڑے شہروں میں پرتشدد جرائم میں اضافے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 2021 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ بڑے
جون
1947 سے لیکر کر آج تک کسی منتخب وزیر اعظم نے اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کی
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) 1947 میں ملک کے معرض وجود میں آنے کے
اپریل
مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے
مارچ