کمیٹی قائم کردی ہے، مجھے گرفتار کیا گیا تو وہی قیادت کرے گی، عمران خان

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو انہیں گرفتار کیے جانے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کرے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے لے گی۔

ہفتے کو لاہور سے اسلام آباد روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں اور میری جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مہم کے دوران گولی لگنے سے چیئرمین تحریک انصاف زخمی ہو گئے تھے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے سیاسی حریف اور فوج مجھے اس سال ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔

اس حوالے سے فوج اور حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ میں تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔

اگر عمران خان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو وہ رواں سال نومبر میں شیڈول عام انتخابات میں شرکت سے نااہل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مجھ سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسی صورت میں بہت سخت رعمل آئے گا اور یہ ردعمل پورے پاکستان میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سب کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ صورتحال سمجھنے سے قاصر ہیں، بدقسمتی سے جو لوگ مجھے قتل یا گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی اقتدار سے بے دخلی اور حکومت کے خاتمے کا ذمے دار فوج بالخصوص سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی انہی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 70 سے 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے لیکن اب اس میں توازن قائم ہونا چاہیے، اب ہمیں توازن قائم کرنا ہو گا کیونکہ یہ پرانا سلسلہ قابل عمل نہیں رہا۔

مشہور خبریں۔

امریکا اور پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے پرعزم

🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور پاکستان نے مختلف شعبوں بشمول موسمیاتی تبدیلی

لندن میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو  اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف

متعدد ممالک میں امریکی سفارتکار پراسرار بیماریوں میں مبتلا

🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں تعینات ریاستہائے

ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!

🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے

مزاحمتی تحریک کی میزائل طاقت کو مضبوط کرنے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار

🗓️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: لبنانی روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر نے مزاحمتی قوتوں کی

لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ

کیا 80 ٹن سے زائد کا بم مارنے سے حزب اللہ ختم ہو گئی؟

🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے