کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے

?️

لاہور (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کشمیریوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا کام کیا ؟مریم نواز کشمیر میں چیلنج کرتی کہ پانچ سال میں ہماری کارکردگی زبردست رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا، عوامی جلسوں میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے لیکن بھٹو صاحب کو کوئی غدار نہیں سمجھتے، کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے۔ ہماری پارٹی میں کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔ علی محمد خان نے کہا کہ بھٹو صاحب کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا۔

بھٹو صاحب کو غدار نہیں سمجھتے، جلسے میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیرنے کہا کہ مریم نواز کو 4 ماہ پہلے کشمیری لیڈرز نے کہا کہ کشمیر ی لیڈرز نے خود کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق بات ہورہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو غدار، نوازشریف ڈاکو ہیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے تقریر کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دے دیا۔
علی امین گنڈا پور نے الیکشن کی انتخابی مہم میں ایک بار پھر ووٹ ملنے پر بڑے ترقیاتی پیکیج دینے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان میں ایک ووٹ کی لیڈ پر ایک کروڑ کا پیکیج دینے کا اپنا ہی وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ آپ جو مانگ رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ ملے گا۔پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کے سوداگر غیر سنجیدہ لوگ مسئلہ کشمیر کا ستیا ناس کررہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذمے دار کشمیر الیکشن چوری کرنے کیلیے میدان میں اٴْترچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد زبانی، بد گوئی، بد کلامی اور بد تہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔ زاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آئرن ڈوم میں تل ابیب کی بڑھتی ہوئی لت کے بارے میں انتباہ

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کسی بھی استقامتی میزائل کے ردعمل کے خلاف آئرن

سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور شام کی تقسیم کے منصوبے کی مذمت 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے صہیونیستی ریاست کی جانب سے شام

ہم اردن کی سرحد پر ایک مضبوط دیوار بنائیں گے: نیتن یاہو

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے کہا کہ اس حکومت کے پاس اسلحے

اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان 

?️ 20 اگست 2025اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان لیبیا کی قومی اتحاد حکومت

جارح اپنے جرائم کے نتائج سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں: یمن

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے عہدیداروں نے خلیج تعاون کونسل

یوکرین ناکام نہیں ہوگا:  بائیڈن

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    سی بی ایس کے 60 منٹس پروگرام کو انٹرویو

دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

?️ 29 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

پروپیگنڈے اور توہین آمیز تنقید کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا، آرمی چیف

?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے