?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہو گاان کا خواب کشمیر کی آزادی تھا، جو جلد پورا ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔بھارت نے کشمیریوں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ، کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کیا ہے۔
کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے انتقال اور جسد خاکی چھیننےاور تدفین کے معاملے پر صدر مملکت نے کہا کہ بھارت ایسی حرکتوں سے اپنے اندر آگ لگا رہا ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے خود کو تباہ کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، وہاں عورتوں سے زیادتی کی گئی، لوگوں کو اندھا کیا گیا، کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں فیصلہ کن گھڑی بہت عرصے سے چل رہی ہے، اقوام متحدہ کی ساکھ پربہت برا اثر ہے، پاکستان نے بھروسہ کیا، ورنہ کشمیر آزاد کرالیتے،اقوام متحدہ کے وعدوں کی بنیاد پر تاخیر ہوئی، کشمیر میں جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھی کہنا ہے شیخ رشید نے کہا کہ سید علی گیلانی نے شہادت کا رتبہ پایا ہے، انہوں نے آخری دم تک لڑائی لڑی، سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ سوگ منا رہے ہیں،سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں بوڑھے لوگ اب بھی کام کرنا پر مجبور
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے لکھا کہ
مئی
ملک بھر میں یوم شہداء جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش
ستمبر
بیس سال کی ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا؛طالبان کا امریکہ سے خطاب
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر دفاع نے امریکہ کے ہاتھوں اس ملک
فروری
پومپیو نے اسانج کے بارے میں یاہو نیوز کے انکشاف پر کیا: میں معافی نہیں مانگوں گا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حوالے سے یاہو نیوز نے
ستمبر
ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ
اگست
نئی دہلی میں نماز جمعہ میں روکاوٹوں کی وجہ سے گرفتاریاں
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: نئی دہلی کے شمالی شہر گڑگاؤں میں ہندو گروہ ہفتوں
اکتوبر
عمران خان جن پر حکومت گرانے کا الزام عائد کرتا رہا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ
بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کروائیں: وزیر اعلی سندھ
?️ 15 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں انسداد خسرہ اور روبیلا
نومبر