?️
اٹلی (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی اداروں کی خاموشی ظلم ہے۔اٹلی میں شام کشمیر کے نام”تقریب میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی میں ’’ایک شام کشمیر کے نام”تقریب میں شرکت کی ، جس میں کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔جس میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیرکی آزادی کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی جاؤں کشمیر کےلیےآوازبلندکرنامیرازندگی کامشن ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی اداروں کی خاموشی ظلم ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیرکی آزادی کےبغیردنیا میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔


مشہور خبریں۔
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون
اسرائیل غزہ میں کس کے خلاف لڑ رہا ہے؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو
دسمبر
نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ میں تل ابیب کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس
جنوری
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
اختلافات کے باعث 24 نومبر کا احتجاج متاثر نہیں ہونا چاہیے،بشریٰ بی بی کا پارٹی قیادت کو انتباہ
?️ 18 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
نومبر
طالبان پر تنقید کرنے والا یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان پر
جنوری
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرلیا
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
تل ابیب اور دمشق سیکورٹی معاہدہ؛ اسرائیل کے دروازے سے طاقت کی تلاش
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے تل ابیب اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے پر
ستمبر