🗓️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی گروہ کو لاقانونیت تا دہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے سرغنہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا قابل فخر کارنامہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفاک قاتل کو مقابلے میں جہنم واصل کرنے والے افسر اور اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔
معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے درندے کا مقابلے میں عبرتناک انجام جرائم پیشہ عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ ایسے ہر گینگ کا قلع قمع کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے، سی ٹی ڈی و پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی پر شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، صفائی ستھرائی، ٹریفک نظام کی بہتری، گداگروں کیخلاف مہم، پارکنگ انتظامات بہتر، اوورچارجنگ کا خاتمہ کیاجائے گا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کو امریکی انتخابات کے پرامن انعقاد پر شک
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے، جو اس ملک کے نومبر میں
اکتوبر
غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں: غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک
جون
سعودی عرب کا ایندھن لے جانے والے یمنی جہاز پر قبضہ
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
نومبر
بھارت کے متنازع بیانات: دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ’ہمہ وقت‘ تیار ہیں، آرمی چیف عاصم منیر
🗓️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی نے اسرائیلی فوج کو اپنی لپیٹ میں لیا: فلسطینی
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ نگار توفیق طعمہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ
نومبر
صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
جولائی
ایران کے بارے میں ٹرمپ کی متضاد پالیسی؛دھمکی بھی اور لالچ بھی
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے
فروری